اب موبائل فون سوئچ آف رکھنے پر انعامات حاصل کریں

20
563
انعامات
انعامات

انعامات

متحدہ عرب  امارات میں بنائی گئی ایک ایسی ایپلیکیشن جس میں آپ محض اپنے موبائل کو بند رکھ کر مختلف قسم کے انعامات حاصل کر سکتے ہیں ۔یہ ایپلیکیشن متحدہ عرب امارات کی ایک مشہور ٹیکنالوجی کمپنی نے بنائی ہے لاک اینڈ سٹاک نامی یہ کمپنی اب پاکستان میں بھی اپنے پراجیکٹ کا آغاز کرنے جا رہی ہے جس کا عین مقصد طلبہ کی زندگی میں بہتری لانا ہے ۔لاک اینڈ سٹاک ایک ایسی کمپنی ہے جو خاص کر طلباء کے ساتھ مل کر کام کرتی ہے اس ایپلیکیشن کی مدد سے آپ نے صرف اپنے موبائل فون کو بند رکھنا ہے اور جس کے عوض آپ کو مختلف طرح کے مراعات سے نوازا جائے گا ۔

موبائل فون کو آپ جتنی دیر بند رکھیں گے آپ کے پیکج میں اضافہ ہوتا چلا جائے گا یہ ایپلیکیشن بلکل سادہ طریقہ سے کام کرتی ہے آُ پ نے صرف اپنے موبائل فون کو بند رکھنا ہے اور ہر ایک منٹ بند رکھنے کے بعد آپ کو ایک کی مل جائے گی جس کے زریعے نہ صرف آ پ کھانے پینے کی اشیاء پر مفید ڈسکاونٹ حاصل کر سکتے ہیں بلکہ مختلف سینما گھر اور کپڑوں کے برانڈ پر بھی ڈسکاونٹ حاصل کر سکتے ہیں اور اگر آپ زیادہ کیز جمع کرتے ہیں تو مختلف تعلیمی اداروں میں سکالرشپ حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ آپ کو انٹرن شپ کے مواقع بھی ملتے ہیں 

موبائل فون

آج سے تقریبا تین سال پہلے اس ایپلیکیشن کا متحدہ عرب امارات میں آغاز کیا گیا تھا  جس کے بعد سے لے کر اب تک تقریبا ۵۰ ہزار طلباء ۵۵۸ سال آف لائن وقت گزار چکے ہیں ۔آج کل کا زمانہ ڈیجیٹلائزیشن کا ہے اب آپ کو کوئی ایسا انسان نہیں ملے گا جس کے ہاتھ میں آپکو موبائل فون نہ نظر آئے طلبا میں یہ لت اس قدر بڑھ چکی ہے کہ وہ بیرونی دنیا سے مکمل ناطہ توڑ چکے ہیں

بلخصوص ایسے طالب علم جن کی عمر ۱۶ سے اٹھارا سال ہے ان میں موبوئل فون کا استعمال ۱۰۰ فیصد موجود ہے موبائل فون کی لت کو کم کرنے کے لئیے  لاک اینڈ اسٹاک کے صرف ۲۳ برس کے نوجوان سی ای او اور شریک بانی کریگ فرنانڈس نے طلبہ میں بہتری لانے کا تصور پیش کیا تھا اور اب ان کا یہ تصور متحدہ عرب امارات کے ساتھ پاکستان میں بھی استعمال کیا جانے لگا ہے ۳ برس قبل یونیورسٹی آف آئیوا میں معاشیات پر اپنے لیکچر کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ہمارے برانڈ کا مقصد طلبہ کی زندگی میں بہتری لانا اور ان میں موجود ڈیجیٹل  لت کے خلاف لڑنا ہے۔

اس ایپلیکیشن کے ساتھ جڑنے سے آپ صرف اپنے موبائل فون کو بند رکھیں گے اور یہ ایپلیکیشن خود بخود اندازہ لگا لے گی کہ آپ نے موبائل فون کو کو کتنی دیر بند رکھا ہے اور پھر اس کے عوض آپ کو انعامات سے نوازا جاتا ہے ۔

مزید پڑھیں : شاہد خان امریکہ کی امیر ترین لوگوں کی لسٹ میں 66 نمبر پر آگئے

20 COMMENTS

  1. Thanks for your marvelous posting! I certainly enjoyed reading it, you are a great author.
    I will ensure that I bookmark your blog and may come back later in life.
    I want to encourage continue your great posts, have a nice weekend!

    Also visit my webpage; Situs Bandarq

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here