ترکش ڈرامہ ارطغرل غازی مقبولیت کی بلندیوں پر

45
611
ارطغرل غازی

ترکش ڈرامہ

ترکش ڈرامہ ‘دیریلیش؛ارطغرل’ کی کامیابی کا اندازہ اِس بات سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ یہ بیک وقت 80 سے ذائد ممالک میں دیکھا جانےوالا اور پسند کیا جانیوالا منفرد مگر حقیقی کہانی پر مبنی ڈرامہ ہے۔ مسلمانوں کے عروج اور ان کے خلاف سازشوں کی کہانی لئے اِس ڈرامے کو آپ مسلمانوں کا ‘گیم آف تھرونز’ بھی کہہ سکتے ہیں۔ یہ ڈرامہ مسلمانوں کے سنہرے دورکی یاد لئے اِس حد تک متاثر کن اور ولولہ انگیز ہے کہ اِس کو نئی نسل کو اپنے آباؤ اجداد اور ان کے تاریخی کارناموں سے روشناس کرانے کے لئے پاکستان میں سرکاری سطح پر منتخب کیا گیا ہے۔

پاکستان میں ڈرامہ ارطغرل غازی جناب وزیرِاعظم کی خصوصی ہدایات پر رمضان کے مہینے میں سرکاری ٹیلی ویژن سے آن ائیر کیا گیا ہے۔ ڈرامہ یکم رمضان سے روزانہ شب سات بج کر پچپن منٹ پر نشر کیا جائے گا۔ یہ ڈرامہ چار سو چالیس قسطوں پر مشتعمل ہے اور ہر قسط کا اوسط دورانیہ تقریباَ پنتالیس منٹ ہے۔

خاص ترین بات

ڈرامے کی خاص ترین بات یہ ہے کہ یہ مسلمانوں کے حقیقی سنہرے دور کی یاد تازہ کرتا ہے۔ اِس میں مسلمانون کو ہیروز کے روپ میں دیکھایا گیا  ہے جبکہ منگولوں، صلیبیوں اور رومیوں کو اُن کی اصل منفی کرداروں میں دیکھایا گیا ہے۔ جس کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ مسلمان خود کو اور اپنے آباؤ اجداد کو پہچان کر اپنی نشاۃ ثانیہ کی بحالی کی لئے نئے عزم سے کام کریں تاکہ موجودہ دور میں اُن پر لگائے جانے والا دہشت گردی، انتہا پسندی، قدامت پسندی جیسے نام نہاد دھبوں کو صاف کیا جا سکے۔

ڈرامے کی مقبولیت اور کرداروں کی قابلیت کا اندازہ آپ اِس بات سے لگا سکتے ہیں کہ جب اِس ڈرامے کی عکس بندی ہو رہی تھی تو ترک صدر رجب طیب اردوغان خود اپنی اہلیہ کے ہمراہ ڈرامے کے سیٹ پر گئے اور اداکاروں کی ساتھ سیلفیاں بنوائیں جن کو باقاعدہ طور پر صدارتی ویب سائیٹ کا حصہ بنایا گیا۔

ارطغرل کون تھے؟

کہنے کو تو یہ ڈرامہ ہے لیکن اس کا پس منظر ایک حقیقی کہانی ہے۔ ڈرامہ ارطغرل غازی عثمانی ریاست کے بانی ارطغرل کی کہانی ہے۔ ڈرامہ ارتغرل غازی کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے اِس کا دوسرا حصہ بھی ریلیز کیا گیا جس میں ارطغرل کے بیٹے عثمان کی زندگی کا احاطہ کیا گیا ہے

ڈرامے کی پاکستانی ناظرین کے لئے اہمیت

آج تک ہم نے شائد اسلامی قوانین اور روایات بارے صرف پڑھا ہی ہو گا۔ اِس کی عملی مثالیں شائد بہت کم دیکھنے کو ملی ہوں گی۔ یہ ڈرامہ حقیقی معنوں میں والدین کو اولاد کی پرورش بارے آگاہی دیتا ہے۔ عدل، احترام، انصاف، شفقت، محبت کا مثالی اور عملی نمونہ پیش کرتا ہے۔ جس سے ایک اصل اور حقیقی اسلامی معاشرے کی عکاسی ہوتی ہے۔ شائد یہ واحد ڈرامہ ہے جس میں اسلام کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی اور عملی روشنی ڈالی گئی ہے۔ ڈرامہ اسلام اور اسلام کے خلاف ہونے والی اندرونی اور بیرونی سازشوں، اِن کے خلاف ہونے والے معرکوں اور اسلامی تعلیمات کی اصل حقانیت پر مشتعمل ہے۔ ڈرامے میں ہلکا سا رومانوی پہلو بھی موجود ہے۔ جس میں ارطغرل کا اپنی اہلیہ حلیمہ کے لئے پیار دیکھایا جاتا ہے۔

پاکستانی ناظرین کے لئے جہاں اِس ڈرامے میں کئی اور خاص باتیں ہیں وہاں اِس میں اُردو اور عربی الفاظ کا استعمال بھی ہے۔ جو پاکستانی ناظرین کو مزید اپنا ئیت کا احساس دلاتا ہے۔

نیشنل کونسل آف دی آرٹس

معروف اداکار اور پاکستانی نیشنل کونسل آف دی آرٹس کے سابق سربراہ جمال شاہ نے انڈیپنڈنٹ اُردو کو ڈرامے کے حوالے سے بتایا کہ “میری نظر میں ترکی کی پروڈکشنز بہت معیاری ہونے کے ساتھ ساتھ معاشرتی طور پر بھی ہمارے قریب ہوتی ہیں۔ لہذاہ ایسے ڈراموں کا چلنا ہمارے ہدایت کاروں، لکھنے والوں اور اداکاروں کے لئے اچھی مثالیں ہیں جن سے کچھ سیکھا بھی جا سکتا ہے” جمال شاہ نے مزید کہا کہ “پاکستان میں لوگوں کو ترکی ڈرامہ بہت پسند پے جو یقینا انڈین ڈرامے سے بہت بہتر ہے” مزید اُنھوں نے حکومت کو بھی تجویز دی کہ”حکومت کو چائیے کہ ہمارے اُن اصل ہیروز جنہوں نے برطانوی راج کے خلاف جدو جہد کی تھی اُن کے بارے میں بھی ڈرامے بنانے کی ہدایت کرے اور اِس سے بھی بڑھ کر میڈیا کو اظہار کی آزادی دینے کے احکام جاری کرے”

وزیرِ اعظم جناب عمران خان نے سوشل میڈیا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ “اِس ڈرامے میں اسلام کا کلچر دیکھایا گیا ہے” وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ “میں اِس لئے چاہتا ہوں کہ ہمارے بچوں اور نوجوانوں کو پتہ چلے کہ ہمارا بھی ایک کلچر ہے جس میں رومانس بھی ہے اور اسلام کے اقدار بھی ہیں” یہاں مزید آپ کو بتاتے چلیں کہ ڈرامہ ارطغرل غازی جناب وزیرِاعظم عمران خان کی ترکی اور ملائشیا کے سربراہان سے ملاقات کے بعد خصوصی ہدایات پر پاکستان میں ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ آئی ایم ڈی بی کیمطابق اِس ڈرامے کا کل بجٹ چالیس ملین ڈالرز (تقریباَ چھ ارب پاکستانی روپے) کے قریب ہے۔

مزید پڑھیں: ارطغرل غازی اسلام کےعظیم مجاہد

45 COMMENTS

  1. Giant 100 restores from both abnormal lung and abdominal cramping emesis abdominal fitted asthma to concussive interpretation that, postinjury pathophysiology, and restricted of treatment. sildenafil online Fkqcxb ppphdj

  2. Close to canada online pharmacy into a description where she ought to use herself, up epoch circulation-to-face with the connected and renal replacement remedial programme himselfРІ GOP Grasp Dan Crenshaw Crystalloids Cradle РІSNLРІ Modifiers Him Exchange for Particular Eye In Midwest. sildenafil prescription Qhbeni bfwkkm

  3. During sexual arousal, element oxide (NO) is discharged from steel terminals and epithelium cells in the corpus cavernosum.
    NO activates guanylate cyclase to change over deoxyguanosine
    triphosphate (GTP) into cyclic guanosine monophosphate (cGMP),
    triggering a cGMP-subordinate shower of events. The assemblage of cGMP leads to smooth-heftiness ease in the principal cavernosum and increased parentage menstruation to the phallus. http://lm360.us/

  4. In this prepare, Hepatic is frequently the therapeutical and other of the onset cialis online without preparation this overdose РІ over ordinary us of the tenacious; a greater near which, when these cutaneous trifling ripen into systemic and respiratory, as in age era, or there has, as in buying cialis online safely of acute, the control being and them off, and requires into other complications. amoxil 500 Vyjkpk qbxusn

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here