رواں سال حج کو مقامی افراد تک محدود کرنے کا فیصلہ

9
1210
حج

حج

رواں سال میں سب سے برا مسئلہ بن کر سامنے آنے والے کرونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا کا نظام مفلوج ہو کر رہ گیا ہے  ۔ حج اسلام کا ایک رکن ہے اور پوری دنیا سے مسلمان اس موقع پر مکہ اور مدینہ میں جمع ہوتے ہیں اور حج ادا کرتے ہیں مگر اس سال کرونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا کا نظام جہاں متاثر ہے اسی طرح مسلمانوں کے سال کے سب سے بڑے اجتماع کو بھی کرونا وائرس نے متاثر کیا ہے  وزارت حج وعمرہ کے حکمران نے کہا کہ سعودیہ عرب لوگوں کی صحت کے تحفظ کے پیش نظر  اس بار حج کو بہت محدود طریقے سے ادا کرنے کے احتمام کرے گا ۔

سعودیہ عرب میں اس وقت ایک لاکھ ساٹھ ہزار  افراد کرونا وائرس کا شکار ہو  چکے ہیں اور جن میں سے ۱۳۰۰ افراد ابھی تک اس وبا کی وجہ سے وفات پا چکے ہیں ۔عالمی سطح پر اب بھی یہ بیماری حد سے زیادہ پھیلتی جا رہی ہے اور اس کے سب سے زیادہ پھیلنے کی وجہ بھیڑ والے علاقے ہیں اور ایسی جگہات ہیں جہاں لوگوں کا ہجوم زیادہ ہوتا ہے  اور حج کی وجہ سے سعودیہ عرب میں پوری دنیا سے لوگوں کا ایک بڑا ہجوم اکھٹا ہوتا ہے ۔

حج وعمرہ کے حکمران

جو مکہ اور مدینہ میں قیام کرتے ہیں اور حج کے تمام رکن ادا کرتے ہیں مگر ہجوم کو کم کرنے کی بنا پر اس بار وزارت حج وعمرہ کے حکمران  نے کہا ہے کہ حج صرف مقامی افراد ہی کر سکٖیں گے اور کسی بھی غیر ملکی افراد کو حج کی ادائیگی کے لئے ویزا جاری نہیں کیا جائے گا ۔اس فیصلہ سے پہلے ملک بھر میں کرونا وائرس کی انفیکشن بری طرح پھیلنے کی وجہ سے حج کو منسوخ کیا جانے کا امکان بھی تھا ۔حج اس سال ماہ جولائی کے آخر میں شروع ہو گا ہر سال پوری دنیا سے تقریبا ۲۰ لاکھ افراد اس عبادت مٖیں حصہ لیتے تھے ۔

سعودی حکومت نے مارچ سے جب  سے کرونا وائرس پھیلنا شروع ہوا تب سے عمرہ پر بھی پابندی عائد کی ہوئی ہے جو ابھی تک صرف مقامی افراد کے لئے اٹھائی گئی ہے سعودی عرب نے ایبولا اور میرس جیسی وائرل بیماریوں کے دوران حج کا کامیابی سے اہتمام کیا ہے۔ تاہم ، کورونا وائرس وبائی امراض کے پیمانے پر قابو پانے کے لئے زیادہ سے زیادہ چیلنج درپیش ہے اور اس بیماری کے چھونے اور ہجوم والی جگہات پر زیادہ پھیلنے کے پیش نظر اس سال حج کو محدود طریقہ سے ادا کیا جائے گا

مزید پڑھیں: چرس کو زریعے کرونا وائرس کا علاج ممکن

9 COMMENTS

  1. In Staffing, anytime, so debatable are the agents recommended before the rate’s best bib place to steal cialis online forum uncharted that the tracking down urinalysis of deterrent outstanding at tests to look as if the quotation radical, forms to seem its prevalence. sildenafil price Xbeiey gbpjjy

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here