زلزلے کی بروقت تشخیص کرنے والی ایپلیکیشن متعارف

26
206
زلزلہ
زلزلہ

زلزلہ

ہر گزرتے دن کے ساتھ سائنس و ٹیکنالوجی بہتر سے بہترین ہوتی جا رہی ہے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مدد سے ہمارے تمام کام بہت آسان ہو گئے ہیں ۔اب بینکنگ ہو یا کوئی میٹنگ تمام کام با آسانی گھر بیٹھے موبائل فون سے کئیے جا سکتے ہیں ۔اب سائنس اس عمل میں مزید جدت لا رہی ہے۔ زارئع سے ملنے والی خبروں کے مطابق اب انڈرائڈ آپریٹنگ سسٹم نے ایک ایسی موبائیل ایپلیکیشن لانچ کر دی ہے جو آپکو کسی بھی شدت کے زلزلہ سے فوری آگاہ کر دے گی ۔گوگل پوری دنیا میں اپنے سپورٹ کرنے والے موبائل فونز میں یہ ایپلیکیشن لانچ کرنے جا رہا ہے۔جس سے دنیا بھر میں زلزلہ کی تشخیص کرنے والا سب سے بڑا سافٹ وئیر تشکیل دیا جائے گا ۔

جیسے ہی آپ اپنے موبائیل ایپلیکیشن سے اس ایپلیکیشن کو سائن اپ کریں گے آپ کا فون بلٹ ان ایکسلومیٹر کا استعمال کرتے ہوئے منی سیسمومیٹر بن جائے گا جس کے بعد وہ  کسی بھی سکیل کے زلزلہ کی فوری تشخیص کرنے کی صلاحیت کا حامل ہوگا۔زلزلے کی نشاندہی کرنے کا یہ نیا نظام موجودہ شاک الرٹ سسٹم پر مبنی ہے جو ۷۰۰ مختلف زلزلہ پیماؤں کے اشاروں کا استعمال کرتا ہے۔جدید رپورٹ کے مطابق گوگل اپنا یہ سسٹم ریاست ہائے متحدہ سے شروع کرنے کے بعد دنیا کے دیگر ممالک تک پہنچائے گا ۔

زلزلہ کی تشخیص

آج کل انڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کی سپورٹ رکھنے والے تقریبا تمام موبائل فونز میں ایکسلرومیٹر ہوتا ہے اور زلزلہ کی تشخیص کرنے والا یہ سسٹم اسی کی مدد سے کام کرے گا تو امید ہے کہ پوری دنیا میں جہاں بھی گوگل سپورٹ موبائیل فون موجود ہوں وہاں پر اس اپلیکیشن کو لانچ کیا جائے گا ۔اس ایپلیکشن کا سب سے زیادہ فائدہ چین اور جاپان کے رہائشی افراد کو ہوگا خاص کر جاپان میٖں جہاں آتش فشانی پہاڑوں کے ہونے کی وجہ سے روز ہولناک زلزلے آتے ہیں ۔اس اپلیکیشن کے استعمال سے  زلزلوں کی فوری آگاہی ہوگی جس سے مختلف جانی اور مالی حادثات سے بچا جا سکے گا

مزید پڑھیں : قیام پاکستان: غلامی سے آزادی تک کا سفر

26 COMMENTS

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here