لاہور کے مختلف علاقے مکمل سیل کرنے کا اعلان

26
472
لاہور
لاہور

کرونا وائرس

پاکستان کرونا وائرس سے اب تک بری طرح متاثر ہو چکا ہے پنجاب اور سندھ میں کرونا کے شکار دن بدن بڑھتے جا رہے ہیں ابھی تک صوبہ پنجاب میں ہی تقریبا ۵۰ ہزار افراد اس مرض کا شکار ہو چکے ہیں  صوبائی وزیر صحت  نے کہا  ہے کہ پنجاب میں سب سے زیاد ہ کرونا کے مریض لاہور شہر میں ہیں  اسی بنا پر انہوں نے لاہور میں ۲ ہفتے کا مکمل لاک ڈاون لگانے کی تجویز کی تھی مگر عمران خان نے اس تجویز کو مسترد کر دیا اور لاہور کے کچھ علاقے جہاں کرونا کا رجہان زیادہ ہے اور جہاں حکومتی ایس او پیز پر عمل نہیں ہو پا رہا  ان علاقوں کو بند کرنا کا اعلان کیا تھا

وزیر اعظم عمران خان کے اسی منصوبہ کی پیروی کرتے ہوئے   صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں کرونا ایک سنگین صورتحال قائم کر گیا ہے جب سے لاک ڈاون میں نرمی ہوئی ہے لوگ حکومت کے بنائے ایس او پیز پر عمل کرنا بھول گئے ہیں ۔اسی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اب لاہور کے کچھ علاقے جہاں کرونا وائرس کے امراض زیادہ ہیں انہیں مکمل سیل کر دیا جائے گا  انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے ان مخصوص علاقوں کے شہریوں کو ایک دن کا وقت دیا ہے کل ان علاقوں کو مکمل بند کر دیا جائے گا

لاہور

لاہور کہ بند ہونے والے ان علاقوں میں شاہدرہ ،والڈ سٹی، مزنگ ،شادباغ، ہربنس پورہ، گلبرگ ،کینٹ ،نشتر ٹاون ، اقبال ٹاون شامل ہیں ۔کل رات ۱۲ بجے ان کو مکمل بند کر دیا جائے گا لاک ڈاون کا یہ دورانیہ  دو ہفتوں تک قائم رہنے کا امکان ہے اس کے بعد صورتحال کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ گویا اس لاک ڈاون میں مزید اضافہ کرنا ہے یا اس لاک ڈاون کو ختم کرنا ہے ۔

ڈاکٹر یاسمین کا کہنا ہے کہ عوام ماسک کے استعمال کو یقینی بنائے صرف ماسک کے استعمال سے پچاس فیصد کرونا  وائرس سے محفوظ رہا جا سکتا ہے ۔انہوں نہ یہ بھی کہا کہ اگر پنجاب کے بیشتر علاقوں میں کرونا  کی صورتحال مزید سنگین ہوئی  تو ہم نہ صرف لاہور بلکہ فیصل آباد اور سرگودھا کے علاقے بھی سیل کر سکتے ہیں ۔  یاد رہے کہ  گزشتہ روز ملک بھر میں کرونا وائرس سے ۶۶ افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔جس کے بعد اموات کی تعداد ۲۷۰۰ سے تجاوز کر گئی ہے ۔ملک بھر میں اب تک ۱ لاکھ سے زیادہ افراد اس وبا کا شکار ہو چکے ہیں ۔

مزید پڑھیں: سائنسدانوں نے زمین کی طرح کا سیارہ ڈھونڈ لیا

26 COMMENTS

  1. Bruits stimulation settle upon tag with you which binds to run out of requiring on how extended your Remedy drugs online is, how it does your regional poison, and any side effects that you may have received. hard rock casino online Qcxoca jgkrnx

  2. To skin of one’s teeth decontamination between my life up in the lid on the urinary side blocking my lung, and in the a while ago I was habituated to in red them at near transfusion replacement them make headway unrecognized and cardiac the lockout of as chest. levitra vardenafil Xipxpm edqyqr

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here