ورزش کے دوران ماسک کا استعمال کرنا انتہائی خطرناک ہے

1
306
ماسک کا استعمال کرنا انتہائی خطرناک

ماسک کا استعمال کرنا انتہائی خطرناک

پوری دنیا کہ ڈاکٹرز کا یہ کہنا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے آپ جب بھی گھر سے باہر نکلیں ماسک اور دستانوں کا استعمال کریں اور ہم میں سے اب اکثر لوگ اس پر عمل بھی کر رہے ہیں مگر جہاں ماسک کا استعمال آپکو کرونا سے محفوظ رکھتا ہے وہاں ہی یہ کچھ لحاظ سے انتہائی خطرناک بھی ہے۔جیسا کہ بھاگتے ہوے یا ورزش کرتے ہوے ماسک کا استعمال کرنا انتہائی خطرناک ہے انسان جب سانس لیتا ہے تو وہ آکسیجن اپنے پھیپڑوں میں لے کر جاتا ہے اور کاربن ڈائی آکسایڈ باہر نکالتا ہے اور جب ہم بھاگ رہے ہوں یا ورزش کر رہے ہوں تو یہ عمل بہت تیزی سے ہو رہا ہوتا ہے۔

جب ہم نے ورزش کے دوران اپنے منہ کو ماسک سے ڈھانپا ہوا ہو تو کاربن ڈائی آکسایڈ ہمارے ماسک کے پاس جمع ہو جاتی ہے اور بجاے اس کہ آکسیجن اندر جاے آکسیجن کے ساتھ کاربن ڈائی آکسایڈ بھی  پھیپڑوں میں چلی جاتی ہے جو انسانی جسم کے لیے بہت نقصان دہ عمل ہے  اور اس سے ہمارے پھیپڑوں کو بہت زیادہ نقصان ہو سکتا ہے اور یہ بھی کہنا غلط نہیں ہو گا کہ اس سے پھیپڑوں کو کولیپس یعنی کام کرنا بند ہونے کا خطرہ ہے۔

ڈاکٹرز کی ریسرچ کے مطابق پارک اور اس طرح کی کھلی جگہات پر کرونا وائیرس پھیلنے کے امکانات بہت کم ہیں اس لیے ڈاکٹرز نے بھی یہ تجویز کی ہے کہ لوگ پارکس اور اس طرح کی کھلی جگہات پر جب جائیں تو سماجی دوری تو اختیار کریں مگر ماسک کے استعمال سے گریز کریں خاص طور پر اس وقت جب وہ ورزش کر رہے ہوں یا بھاگ رہے ہوں ۔

این آئی ایچ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر

این آئی ایچ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر انتھونی فوکی کے مطابق ، گھر کے باہر کھلی جگاہ جیسےپارک میں  کرونا وائیرس کے امکان بہت کم ہیں ۔کرونا کے پھیلنے کے  امکان زیادہ اس وقت ہوتا ہے جب آپ کسی لفٹ  میں ہوں  یا لفٹ کی طرح کی کسی بند جگاہ پر ہوں اور یہ امکان اس وقت بڑھ جاتے ہیں جب ایسی کسی جگاہ پر کسی کو چھینک آئی ہو  یا وہ بار بار کھانسی کرے۔عام طور لوگ ڈاکٹرز  کی ہدایات پر عمل پیرا ہوتے ہیں   مگر اب ڈاکٹرز اور ریسرچر کی روز روز نئی تحقیق کی وجہ سے لوگ الجھن کا شکار ہو رہے ہیں کیوں کہ  اب ان کو کہا جا رہا ہے  ماسک ان کی حفاظت کے لئے کچھ نہیں کریں گے ، لیکن کچھ طبی ماہرین  اب بھی  یہی کہتے ہیں کہ ماسک لوگوں کی حفاظت کے لئے ضروری ہیں۔

مزید پڑھیں: دیامر بھاشا ڈیم اور اس کے اثرات

1 COMMENT

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here