پنجاب میں ۹ دن کا سخت لاک ڈاون، ہر طرف سناٹا چھا گیا

2
232
سمارٹ لاک ڈاون

کرونا وائرس

کرونا وائرس جس نے کچھ ماہ میں ہی تقریبا پوری دنیا کو اپنا غلام بنا لیا ہے اور جس کی وجہ سے تقریبا پوری دنیا میں کہیں جزوی اور کہیں مکمل لاک ڈاون لگایا گیا ہے تاکہ یہ وائرس جو کہ ایک جسم سے دوسرے جسم میں منتقل ہوتا ہے اس کے بڑھاو کو روکا جا سکے پوری دنیا کے کے کئی نامور ممالک کی طرح پاکستان بھی اس وائرس کے زمرے میں آیا تاہم حکومت کی طرف سے کئیے جانے والے اقدامات کی وجہ سے اس وائرس پر  کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے ۔

مگر اب عید الاضحی کے قریب آنے سے بازاروں میں دوبارہ گہما گہمی کا عالم ہے لوگوں کی بڑی تعداد عید کی تیاری کی وجہ سے بازاروں ،شاپنگ مالز کا رخ کر رہی ہے تاہم حکومت عیدالفطر والے حالات سے دوبارہ گزرنا نہیں چاہتی عیدالفطر کی تیاری کی وجہ سے پوری پاکستانی قوم نے سماجی فاصلہ کا خیال کئیے بغیر بازاروں سے شاپنگ کی اور کسی بھی رش والی جگہ جانے سے  اجتناب نہیں کیا جس کی وجہ سے عیدالفطر  کے گزرنے کے بعد ملک بھر میں کرونا وائرس کے امراض کی تعداد میں کئی گنا اضافہ ہو گیا تھا خاص طور پر پاکستان میں سب سے زیادہ حالات صوبہ پنجاب کے خراب ہو گئے تھے جہاں ایک وقت میں یہ نوبت بھی آپہنچی تھی کہ ہسپتالوں میں جگاہ  کی عدم دستیابی کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنہ کرنا پڑا تھا ۔

سمارٹ لاک ڈاون

حکومت پاکستان نے عیدلفطر جیسے حالات دوبارہ نہ ہونے کے لئیے حکمت عملی تیار کر لی  ہے  ۔ملک بھر میں عیدالفطر جیسے حالات دوبارہ نہ ہوں اس لئیے ہر صوبہ کی حکومت نے سمارٹ لاک ڈاون کا  فیصلہ کیا ہے ۔حکومت پنجاب نے عیدالاضحی کے موقع پرصوبہ  بھر میں لاک ڈاون کا فیصلہ کل کیا تھا. جس کے بعد 9 روز کے لئیے تمام طرح کی مارکیٹ کو بند کرنے کا حکم دیا گیا تھا ۔

حکومت پنجاب نے کل رات  12 بجے یعنی 28 جولائی  سے  صوبہ بھر میں سمارٹ لاک ڈاون کا فیصلہ کیا تھا ۔جس کے بعد صوبہ بھر میں تمام چھوٹی بڑی مارکیٹس کو بند کر دیاگیا ہے تاہم زرائع کے مطابق میڈیکل سٹورز اور پرچون کی دکانیں کھلیہوئی ہیں ۔لاک ڈاون کا اطلاق کل رات 12 بجے سے ہوچکا ہے جو کہ اگلے ۹ دن تک جاری رہے گا ۔حکومت کی طرف سے  کئیے جانے والے لاک ڈاون کا مقصد صرف اور صرف کرونا وائرس کے بڑھاو کو روکنا ہے اگر حکومت لاک ڈاون کا قدم نہیں اٹھاتی تو حالات دوبارہ ویسے ہی ہو جانے تھے جیسے کہ عیدالفطر کے بعد ہوئے تھے

مزید پڑھیں : کرونا وائرس کے معاشی نقصان سے نکلنے کے لئیے پاکستان کو 250 ملین کی مالی مدد

2 COMMENTS

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here