پی آئی اے کے 150 پائیلٹس کے لائیسنس جعلی نکلے

5
304
پی آئی اے پائیلٹس

پی آئی اے

قومی ائیر لائن پی آئی اے نے تمام وہ پائیلیٹس جن کا لائیسنس مشتبہ ہے ان کو گراونڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے  پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائن کے مطابق تقریبا ۱۵۰ پائلٹس ایسے ہیں جن کا لائسنس مشتبہ ہے جن کے بعد ان کو ہوائ جہاز اڑانے سے روک دیا گیا ہے  اور جن کے لائیسنس کی تصدیق ہو گئی ہے ان کو دیوٹی کرنے کی اجازت ہو گی ۔ترجمان نے کہا کہ اتنی بڑی تعداد میں پائلٹوں پر پابندی کرنا پی آئی اے کی پروازوں کے عمل کو متاثر کرے گا لیکن پرواز کی حفاظت اور مسافروں کی حفاظت تجارتی مفادات سے بالاتر ہے۔اس سے پہلے بھی ایک تفشیش کی گئی تھی جس میں ۶ پائیلٹس کو بر طرف کر دیا گیا تھا ۔۲۲

مئی کو کراچی میں پیش آنے والے واقعے کے بعد تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر لائی گئی تھی جس کے بعد یہ انکشاف ہوا تھا کہ بہت سے پائلٹس ایسے ہیں جن کا لائسنس مشتبہ ہے اور جن کی پچھلی حکومتوں میں جعلی طریقہ سے بھرتی ہوئی تھی بعد میں اس پر ایک تحقیقاتی کمیٹی بنائی گئی تھی ۲۲ مئی کو ہونے والے فضائی حادثہ میں پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائن کا ایک جہاز کراچی ائیر پورٹ کے قریب ماڈل کالونی میں گر کر تباہ ہو گیا تھا

تحقیقات

جس میں ۹۷ افراد ہلاک ہوئے تھے اور دو افراد زخمی ہوئے تھے وزیر اعظم اور متعلقہ حکام نے بعد میں حادثے کے ہر پہلو کی تحقیقات کا حکم دیا تھا جس کے بعد ۲۶ مئی کو ائیر بس کے تکنیکی ایڈوائیزر فرانس سے کراچی پہنچے اور اس تباہ ہونے والے طیارہ پر تحقیق شروع کی انہوں نے جائے وقوعہ سے تمام ضروری شواہد اکٹھے کیے اور رن وے کا معائنہ کیا ، جس کے بعد تحقیقاتی ٹیم یکم جون کو فرانس روانہ ہوگئی۔

اس کے بعد حکومتی ترجمان کی طرف سے یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ تمام پائلٹس کا لائیسنس چیک کیا جائے گا اور  اور تحقیق کے بعد پتا چلا کہ پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائن کے کافی پائلٹس ایسے ہیں جو جعلی لائسنس رکھتے ہیں تحقیقاتی رپورٹ آنے کے بعد وہ تمام پائلٹس جن کا لائسنس مشتبہ تھا ان کو معطل کر دیا گیا ہے

مزید پڑھیں: پب جی گیم کے عادی دو نوجوان خودکشی کر گئے

5 COMMENTS

  1. The Working Aggregation Carrying-on Of which requires heavy cervical to a some that develops patients and RD, wood and global fettle, and then reaches an important differential of profitРІitРІs senior set at 21 it. http://ciatadforme.com/ Phbtjr kjgnkf

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here