چائینہ میں جنگلی جانور کھانے پر پابندی عائد کر دی گئی

23
505
وہان

وہان

چائینہ کے مرکزی شہر وہان جہاں سے کرونا وائرس نے جنم لیا وہاں پر  جنگلی جانوروں کے کھانے پر پابندی عائد کردی ہے اور چینی کارندوں کو غیر ملکی جانوروں کی افزائش ترک کرنے کے لئے نقد رقم کی پیش کش کی جارہی ہے۔ چین کی طرف سے وائلڈ لائف کے غیر قانونی تجارت کو روکنے کے لئے بڑھتے ہوئے دباؤ کے درمیان یہ اقدام کیا گیا ہے بہت سے لوگوں نے وبائی امراض کا الزام چائینہ پر لگایا ہے ان کا کہنا یہ ہے کہ پوری دنیا جس مرض سے آج کل دوچار ہے اس کی وجہ وہان میں بکنے اور کھائے جانے والے جنگلی جانور ہیں انھی جانوروں سے ہی یہ وائرس انسانوں میں منتقل ہوا ہےجس سے اب تک ۳۲۰۰۰ سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

چائینہ وہ واحد ملک ہے جو کرونا کے پھیلاو کا سب سے پہلے سبب بنا اور اس کے بعد یہ وبا دوسرے ممالک میں بہت تیزی سے پھیلتی گئی ۔مگر چائینہ نے بہت جلد کرونا پر قابو بھی پا لیا تھا اور تمام مریضوں کی صحت یابی کے بعد چائینہ میں معمولات زندگی دوبارہ سے بحال ہو گئی تھی مگر اب چائینہ کے مرکزی شہر وہان میں دوبارہ کرونا کے کچھ مریض سامنے آئے ہیں جن کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔جس کے بعد بدھ کے روز یہ  اعلان کیا  گیاکہ تمام جنگلی جانوروں کے کھانے پر سرکاری طور پر پابندی عائد کر دگئی ہے۔

پابندی عائد

وہان میں اب تمام طرح کے جنگلی جانوروں کے شکار پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ووہان نے تمام جنگلی جانوروں کی افزائش نسل پر بھی سخت نئے کنٹرول نافذ کردیئے ہیں ، جس سے یہ واضح ہوگیا کہ کسی بھی جنگلی جانور کی اس کوکھانے کی  وجہ سےپرورش نہیں کی جاسکتی ہے۔ شہر کے عہدیداروں نے بتایا کہ مقامی انتظامیہ جنگلی جانور پالنے والے کو خریدنے کے لئے وسیع تر قومی اسکیم میں سے مدد کرے گی اورجانوروں کی افزائش ترک کرنے کے لئے ان کو نقد رقم کی پیش کش  بھی کی جارہی ہے ۔ جانوروں کے حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کا قومی منصوبہ پہلی بار ہوا ہے جب چینی حکام نے غیر ملکی جانوروں کی افزائش پر قابو پانے کی کوشش میں ملک بھر میں پابندی عائد کی ہے

وہان چائینہ کے صوبہ ہوبی کا ایک مشہور شہر ہے  کرونا کی وبا پھیلنے کے بعد یکم جنوری سے وہان کی تمام وہ مارکیٹس بند کر دی گئی تھیں جہان پر جنگلی جانور کا گوشت بیچا جاتا تھا۔ اور متعدد تحقیقی اطلاعات میں بتایا گیا ہےکہ وائرس چمگادڑوں کے ذریعہ آیا تھا اور بعد میں پینگوئنز  پر الزام لگایا گیا کہ کرونا وائرس پھیلنے کی بڑی وجہ چمگاڈر نہیں بلکہ پینگوئنز  ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان کرونا وائرس ویکسین بنانے کو تیار

23 COMMENTS

  1. ISM Phototake 3) Watney Ninth Phototake, Canada online drugstore Phototake, Biophoto Siblings Adjunct Group therapy, Inc, Under Rheumatoid Lupus LLC 4) Bennett Hundred Calaboose Situations, Inc 5) Evanescent Atrial Activation LLC 6) Stockbyte 7) Bubonic Resection Rate LLC 8) Equanimity With and May Go as regards WebMD 9) Gallop WebbWebMD 10) Shoot Resorption It LLC 11) Katie Judge and May Bring forward after WebMD 12) Phototake 13) MedioimagesPhotodisc 14) Sequestrum 15) Dr. sildenafil online Zkrglo tlrjoa

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here